اسلامیات لازمی ۔ جماعت نہم حل شدہ مشقی سوالات الجز ء الثانی من ھدی الحدیث حدیث نمبر 1 i. ترجمہ لکھیں: اَفْضَلُ الْاَعْمَالِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَفْضَلُ الدُّعَآءِ الْاِسْتِغْفَارُ ۔ ترجمہ: "سب سے زیادہ فضیلت والا عمل لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ اورسب سے زیادہ فضیلت والی دعا استغفار ہے"۔ ii. سب سے زیادہ فضیلت والا عمل کون سا ہے؟ سب سے زیادہ فضیلت والا عمل لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ہے۔ iii. سب سے زیادہ فضیلت والی دعا کون سی ہے؟ سب سے زیادہ فضیلت والی دعا استغفار ہے۔ iv. لفظِ الٰہ سے کیا مرادہے؟ لفظِ الٰہ سے مراد ایسی ذات ہے جس کی عبادت کی جائے ، جس ے بے پناہ محبت اور عقید ہو وہ اللہ ہی کی ذات ہے ، جس نے ہمیں پیدا کیا ، ہمیں عقل اور بصیرت عطا کی ، ہمیں نہ صرف زندگی دی بلکہ زندگی کی تمام نعمتیں عطا کیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے قول اور اپنے فعل سے ا...
اسلامیات لازمی ۔ جماعت نہم حل شدہ مشقی سوالات الجزء الاول 1۔سورۃ الانفال-آیات 1 تا 10 الدرس الاول (الف) i. سورۃالانفال کی وجہ تسمیہ بیان کریں۔/سورۃ الانفال کو سورۃ الانفال کا نام کیوں دیا گیا؟ انفال نفل کی جمع ہے جس کے معنی مالِ غنیمت کے ہیں۔ اس سورۃ کے آغاز میں چونکہ مالِ غنیمت کا ذکر ہوا ہے ، اس لیے اس سورۃ کو "سورۃ الانفال"کا نام دیا گیا۔ ii. سورۃ الانفال کے رکوع اور آیات کی تعداد لکھیں۔ سورۃ الانفال میں 10 رکو ع اور 75 آیات ہیں۔ iii. سورۃ الانفال میں کس غزوہ کا ذکر ہے اور اس میں کتنے فرشتے مسلمانوں کی مدد کو آئے؟ سورۃ الانفال میں ٖغزوۂ بدر کا ذکر ہے اور اس غزوہ میں ایک ہزار(1000)فرشتے مسلمانوں کی مدد کو آئے۔ iv. غزوۂ بدر کس سن ہجری میں ہوا؟ غزوۂ بدر ہجرتِ نبوی ﷺ کے دوسرے سال ہوا۔ ...
اسلامیات لازمی ۔ جماعت نہم حل شدہ مشقی سوالات 2۔سورۃ الانفال-آیات 11 تا 19 الدرس الاول (ب) i. سورۃ الانفا ل میں غزوۂ بدر کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے کن انعامات کا ذکر ہے؟ سورۃ الانفال میں غزوۂ بدر کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے درج ذیل انعامات کا ذکر ہے: · اللہ تعالیٰ نے مؤمنین پر سکون کی نیند طاری کردی۔ · ان پر آسمان سے پانی برسایا تاکہ انہیں نہلا کر پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو ان سے دور کردے۔ · ان کے دلوں کو مضبوط کردیا۔ · ان کے پاؤں کو جمائے رکھا۔ · ...
Nice
ReplyDelete