Islamiat Notes-9th Rukoo 1


اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات




الجزء الاول
1۔سورۃ الانفال-آیات 1 تا 10
الدرس الاول (الف)
        i.   سورۃالانفال کی وجہ تسمیہ بیان کریں۔/سورۃ الانفال کو سورۃ الانفال کا نام کیوں دیا گیا؟
انفال نفل کی جمع ہے جس کے معنی مالِ غنیمت کے ہیں۔ اس  سورۃ کے آغاز میں چونکہ مالِ غنیمت کا ذکر ہوا ہے ، اس لیے اس سورۃ کو "سورۃ الانفال"کا نام دیا گیا۔
      ii.   سورۃ الانفال کے رکوع اور آیات کی تعداد لکھیں۔
سورۃ الانفال میں 10 رکو ع اور 75 آیات ہیں۔
    iii.   سورۃ الانفال میں کس غزوہ کا ذکر ہے اور اس میں کتنے فرشتے مسلمانوں کی مدد کو آئے؟
سورۃ الانفال میں ٖغزوۂ بدر کا ذکر ہے اور اس غزوہ میں ایک ہزار(1000)فرشتے مسلمانوں کی مدد کو آئے۔
     iv.   غزوۂ بدر کس سن ہجری میں ہوا؟
غزوۂ بدر ہجرتِ نبوی ﷺ کے دوسرے سال ہوا۔
       v.   غزوۂ بدر میں مسلمان مجاہدین کی تعداد کتنی تھی؟
غزوۂ بدر میں مسلمان مجاہدین کی تعداد313 تھی۔
     vi.   سورۃ الانفال کے آغاز میں مؤمنین کی کیا صفات بیان کی گئی ہیں؟
سورۃ الانفال کے آغاز میں مؤمنین کی صفات بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جب خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں،جب انہیں اللہ کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے،وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں،نماز پڑھتے ہیں اور جو مال انہیں عطا کیا گیا ہے اس  میں سے  نیک کاموں میں خرچ کرتے ہیں۔
   vii.   دو گروہوں سے کیا مرادہے؟
دو گروہوں سے مراد تجارتی اور جنگی گروہ ہیں۔ تجارتی گروہ کا سردار ابو سفیان جبکہ جنگی گروہ کا سردا عمرو بن ہشام (ابو جہل )تھا۔
    viii.         مالِ غنیمت کی تقسیم کے بارے میں پہلا حکم بیان کریں۔
مالِ غنیمت کی تقسیم کے بارے میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے "کہہ دیجئےکہ مالِ غنیمت خدا اور اس کے رسول کا مال ہے"۔
    ix.   سورۃ الانفال کے مطابق "احدی الطآئفتین "کیا مرادہے؟
احدی الطآئفتین کا مطلب ہے "دو گروہوں میں سے ایک گروہ"۔ اس سے مراد ابو جہل کا جنگی گروہ ہےجس پر فتح کا اللہ تعالیٰ نے مؤمنین سے وعدہ کیا تھا۔
      x.   درج ذیل الفاظ کے معانی یاد کیجئے:
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
اَلْاَنْفَالُ
مالِ غنیمت
اَصْلِحُوْ ا ذَاتَ بَیْنِکُمْ
اپنے آپس کے تعلقات درست کرو
وَجِلَتْ
ڈرتے ہیں/ڈر جاتے ہیں
کٰرِھُوْنَ
ناگواری محسوس کرنے والے
یُسَاقُوْنَ
وہ ہانکے جاتے ہیں
اِحْدٰی
ایک (مؤنث)
دَابِرَ
جڑ
تَسْتَغِیْثُوْنَ
تم فریاد کرتے ہو
مُرْدِفِیْنَ
لگاتار آنے والے
غَیْرَ ذَاتِ الشَّوْکَۃِ
بغیر کانٹے کے / بغیر اسلحے   کے




Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Islamiat Notes-9th Hadith No. 1,2

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 3