Islamiat Notes-9th Rukoo No. 7
اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات
7۔سورۃ
الانفال-آیات 49تا 58
الدرس الثانی (د)
i.
مسلمانوں کی جہاد کے لیے تیاریاں دیکھ کر منافقین نے کیا
تبصرہ کیا؟
مسلمانوں کی جہاد کے لیے تیاریاں دیکھ کر منافقین کہنے لگے
کہ ان لوگوں کو ان کے دین نے مغرور کر دیا ہے۔
ii.
کفار کی جانب سے عہد شکنی کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نبی
اکرمﷺ کو کیا ہدایات دیں؟/ صلح کا عہد توڑنے والوں کے خلاف اللہ نے کیا حکم دیا؟
کفار کی
جانب سے عہد شکنی/صلح کا عہد توڑنے کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو
ہدایات دیں کہ ان کو لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان کے پسِ
پشت(مدد کر رہے) ہیں وہ ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں۔ اگر آپ کو کسی قوم کی جانب سے
دغابازی(دھوکہ)کا خوف ہو تو ان کا عہد انہی کی طرف پھینک دویعنی تم بھی پھر وعدہ توڑ
دو۔
iii.
سورۃ الانفال میں فرعون اور اٰلِ فرعون کی ہلاکت اور بربادی
کے کیا اسباب بیان کیے گئے ہیں؟
سورۃ الانفال میں فرعون اور اٰلِ فرعون کی ہلاکت اور بربادی
کے یہ اسباب بیان کیے گئے ہیں کہ انہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا اور اللہ کی
آیات کو جھٹلایا تھا۔
iv.
خدا اپنی نعمت کو کب تک نہیں بدلتا؟
جو نعمت خدا کسی قوم کو دیا کرتا ہے جب تک وہ خود اپنے دلوں
کی حالت نہ بدل ڈالیں خدا اسے نہیں بدلا کرتا۔
v.
درج ذیل الفاظ کے معانی یاد کیجئے:
الفاظ
|
معانی
|
الفاظ
|
معانی
|
الفاظ
|
معانی
|
غَرَّ
|
خبط میں ڈالا/ مغرور کردیا
|
عَذَابَ الْحَرِیْقِ
|
جلنے کا عذاب
|
لَمْ یَکُ مُغَیِّرًا
|
وہ بدلنے والا نہیں
|
کَدَاْبِ
|
جیسے عادت/طریقہ
|
تَثْقَفَنَّ
|
تم پاؤ
|
شَرِّدْ
|
بھگا دو
|
فَانْبِذْ
|
پس پھینک دو
|
Comments
Post a Comment