Islamiat Notes-9th Hadith No. 5,6

اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات



حدیث نمبر 5
i.           ترجمہ لکھیں:        لَا یُؤمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی یَکُوْنَ ھَوَاہُ تَبِعًا لِّمَا جِئتُ بِہٖ۔
ترجمہ: "تم میں سے کوئی شخص (کامل)مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کی خواہش اس (تعلیم)کے مطابق نہ ہو جائے ،جو میں لایا ہوں"۔
ii.         نبی کریم کی اطاعت کی اہمیت بیان کریں۔
نبی کریم کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ کی اطاعت۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے " جس نے میرے نبی ﷺ کی اطاعت کی  اس نے گویا میری (اللہ) کی اطاعت کی"۔
حدیث نمبر 6
i.           ترجمہ لکھیں:        مَنْ اَحَبَّ لِلہِ وَاَبْغَضَ لِلہِ وَ اَعْطٰی لِلہِ وَمَنَعَ لِلہِ فَقَدِ اسْتَکْمَلَ الْاِیْمَانَ۔
ترجمہ:  "جس نے اللہ کے لیے محبت کی اور اللہ کے لیے بغض رکھا اور اللہ کی رضا کے لیے عطا کیا اور اللہ کے لیے (عطا کرنے سے ہاتھ)روکا،تو اس نے ایمان مکمل کر لیا"۔
ii.         تکمیلِ ایمان کے چار اصول بیان کریں۔
حدیثِ مبارکہ میں تکمیلِ ایمان کے چار اصول بیان کیے گئے ہیں:
·            انسان کسی سے محبت کرے تو اللہ کے لیے۔
·            کسی سے بغض رکھے تو اللہ کے لیے۔
·            انسان کسی کو کچھ عطا کرے تواللہ کے لیے ۔
·            اور کسی کو عطا کرنے سے ہاتھ روک لے تو وہ بھی محض اللہ کے لیے ۔
iii.       اللہ تعالیٰ کے لیے محبت اور اللہ تعالیٰ کے لیے بغض کی وضاحت کریں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر انسان کسی سے محبت کرے تو اس کی شکل و صورت نہ دیکھے بلکہ صرف اس لیے محبت کرے کہ وہ نیک اعمال کرتا ہے ، اسی طرح اگر کسی سے بغض(نفرت)رکھے تو اس کے برے عمل کی بنا پر بغض رکھے۔


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Islamiat Notes-9th Hadith No. 1,2

Islamiat Notes-9th Rukoo 1

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 3