Islamiat Notes-9th Rukoo No. 3
اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات
3۔سورۃ الانفال-آیات 20تا 28
الدرس الاول (ج)
i.
شر الدوآب سے کیا مراد ہے؟
شرالدوآب کا لفظی مطلب"بد ترین قسم کے جانور" ہے۔
اس سے مراد وہ (کافر)لوگ ہیں جو سننے اور سمجھنے کی طاقت رکھنے کے باوجود اللہ پر
ایمان نہیں لاتے۔
ii.
سورۃ الانفال میں خیانت سے کیا مرادہے؟
سورۃ
الانفال میں خیانت کی دو اقسام بیان ہوئی ہیں۔ ایک اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے
خیانت۔اس سے مراد اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے حکم کی خلاف ورزی ہے جبکہ دوسری آپس کی امانتوں میں خیانت۔ اس سے
مراد حقوق العباد(لوگوں کے حقوق) کی عدم ادائیگی ہے۔
iii.
جانداروں سے بدتر کون لوگ ہیں؟
جانداروں سے بد تروہ (کافر)لوگ ہیں جو سننے اور سمجھنے کی
طاقت رکھنے کے باوجود اللہ پر ایمان نہیں لاتے۔
iv.
اللہ اور رسول ﷺ مؤمنین کو کیسے کام کے لیے بلاتے ہیں؟
اللہ اور رسول ﷺ مؤمنین کو ایسے کام کے لیے بلاتے ہیں جو ان
(مؤمنین )کو زندگی بخشتا ہے۔
v.
جب مؤمنین مکہ میں کمزور سمجھے جاتے تھے تو اللہ نے کیسے ان
کی مدد کی؟
جب مؤمنین
مکہ میں قلیل اور کمزور سمجھے جاتے تھے اور ڈرتے رہتے تھے کہ لوگ انہیں اڑا نہ لے
جائیں تو اس وقت اللہ نے ان کو جگہ(پناہ)دی ،اپنی مدد سے ان کو طاقت بخشی اور
کھانے کے لیے پاکیزہ چیزیں دیں۔
vi.
سورۃ الانفال میں آزمائش کسے کہا گیا ہے؟/مال اور اولاد کے
بارے میں اللہ تعالیٰ نے کیا فرمایا؟
سورۃ الانفال میں مال اور اولاد کو آزمائش کہا گیا ہے۔اس
لیے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو مال اور اولاد دے کر آزماتا ہے اور کسی سے مال اور
اولاد چھین کر ۔
vii.
درج ذیل الفاظ کے معانی یاد کیجئے:
الفاظ
|
معانی
|
الفاظ
|
معانی
|
الفاظ
|
معانی
|
شَرَّ الدَّوَآبِّ
|
بدترین قسم کے جانور
|
اِسْتَجِیْبُوْا
|
حکم مانو، پکار کا جواب دو
|
یَحُوْلُ
|
حائل ہوتا ہے
|
مَسْتَضْعَفُوْنَ
|
مغلوب ، بے زور
|
یَتَخَطَّفَ
|
وہ اچک لے جائے
|
لَا تَخُوْنُوْا
|
تم خیانت نہ کرو
|
Nice
ReplyDeleteThanks for this ❤❤❤
ReplyDelete