Islamiat Notes-9th Rukoo No. 5



اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات




5۔سورۃ الانفال-آیات 38تا 44
الدرس الثانی  (ب)
        i.            سورۃ الانفال میں مالِ غنیمت کی تقسیم کے بارے میں کیا حکم دیا گیاہے؟/ مالِ غنیمت کی تقسیم کے بارے میں دوسرا حکم بیان کریں۔
مالِ غنیمت کی تقسیم کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ "جو چیز تم کفار سے غنیمت کے طور پر لاؤ ،اس میں سے پانچواں حصہ خدا کا اور اس کے رسول ﷺ کا ،اہلِ قرابت کا ، یتیموں کا، محتاجوں اور مسافروں کا ہے "۔
      ii.            اللہ تعالیٰ نے غزوۂ بدر میں مسلمانوں کی کامیابی کے لیے کس کس خصوصی انعام و احسان کا ذکر فرما یا ہے؟
اللہ تعالیٰ نے غزوۂ بدر میں پہلے خواب میں اور پھر جنگ کے وقت بیداری کی حالت میں کفار کی تعداد کم کرکے دکھائی جس کی وجہ دے مؤمنین کی ہمت اور بڑھ گئی  اور وہ پورے جوش کے ساتھ کفار کے مقابلے کے لیے تیار ہو گئے۔
    iii.            سورۃ الانفال میں کافروں سے کب تک لڑنے کا حکم دیا گیا ہے؟
سورۃ الانفال میں کافروں سے اس وقت تک لڑنے کا حکم دیا گیا ہے جب تک فتنہ یعنی کفر کا فساد ختم نہ ہو جائے۔
     iv.            یوم الفرقان سے کون سا دن مرادہے؟
یوم الفرقان کا لفظی معنی"فرق کرنے یا فیصلے کا دن " ہے ۔ اس سے 17 رمضان المبارک سن 2 ہجری ،غزوۂ بدر کا دن مرادہے جب کفار اور مؤمنین ایک دوسرے کے مقابلے میں میدانِ بدرمیں آ کھڑے ہوئے۔
       v.            درج ذیل الفاظ کے معانی یاد کیجئے:
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
مَضَتْ
گزر چکی
یَوْمَ الْفُرْقَانِ
فیصلے کے دن
اَلْعُدْوَۃِ الدُّنْیَا
وادی کے اِس جانب/کنارے
اَلْعُدْوَۃِ الْقُصْوٰی
اُس جانب / اس کنارے
اَلرَّکْبُ
قافلہ
لَفَشِلْتُمْ
تم ضرور ہمت ہار جاتے/ نامردی دکھاتے
یَقَلِّلُ
کم کر کے دکھاتا ہے/تھوڑا کر کے


Comments

Popular posts from this blog

Islamiat Notes-9th Hadith No. 1,2

Islamiat Notes-9th Rukoo 1

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 3