Islamiat Notes-9th Rukoo No. 6

اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات



6۔سورۃ الانفال-آیات 45تا 48
الدرس الثانی(ج)
        i.            کفار کے ساتھ مقابلے کی صورت میں مسلمانوں کو کون سے کام کرنے اور کن باتوں ے بچنے کا حکم دیا گیا ہے؟
کفارکے ساتھ مقابلے کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں  کو حکم دیا کہ:
·   ثابت قدم رہو۔
·   اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔
·   خدا اور اس کے رسول ﷺ کے حکم پر چلو۔
·   آپس میں جھگڑا نہ کرنا ورنہ تم بزدل ہو جاؤ گے۔
·   صبر سے کام لو۔
·   ان لوگوں جیسے نہ ہو جانا جو غرور کے ساتھ دکھاوے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں اور لوگوں کو خدا کی راہ سے روکتے ہیں۔
      ii.            غزوۂ بدر میں مسلمانوں کی نصرت کے لیے نازل ہونے والے فرشتوں کو دیکھ کر شیطان کا ردّ عمل کیا تھا؟
غزوۂ بدر میں مسلمانوں کی نصرت کے لیے نازل ہونے والے فرشتوں کو دیکھ کر شیطان ڈر کر بھاگ گیا اور کہنے لگا کہ میرا تمہارے ساتھ کوئی واسطہ (تعلق) نہیں۔ کیونکہ میں تو ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جن کو تم نہیں دیکھ سکتے،مجھے تو خدا سے ڈر لگتا ہے اور خدا سخت عذاب دینے والا ہے۔
    iii.            میدانِ بدر میں آنے سے پہلے شیطان نے کافروں سے کیا کہا؟
میدانِ بدر میں آنے سے پہلے شیطان نے کافروں کو ان کے اعمال آراستہ کر کے(اچھے بنا کر)دکھائے اور کہا کہ آج کے دن تم پر کوئی غالب نہ آئے گا اور میں تمہارا رفیق (دوست)ہوں۔
     iv.            درج ذیل الفاظ کے معانی یاد کیجئے:
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
فَاثْبُتُوْا
تو ثابت قدم رہو
فَتَفْشَلُوْا
پس تم ہمت ہار جاؤ گے
بَطَرًا
اتراتے ہوئے
جَارٌ
معاون / حمایتی
تَرَآءَتْ
آمنے سامنے ہوئے
نَکَصَ عَلٰی عَقِبَیْہِ
وہ الٹے پاؤں پھر گیا

Comments

Popular posts from this blog

Islamiat Notes-9th Hadith No. 1,2

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 3

Islamiat Notes-9th Rukoo 1