Islamiat Notes-9th Hadith No. 1,2

اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات




الجز ء الثانی
من ھدی الحدیث
حدیث نمبر 1
i.           ترجمہ لکھیں: اَفْضَلُ الْاَعْمَالِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَفْضَلُ الدُّعَآءِ الْاِسْتِغْفَارُ۔
ترجمہ:  "سب سے زیادہ فضیلت والا عمل لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ اورسب سے زیادہ فضیلت والی دعا استغفار ہے"۔
ii.         سب سے زیادہ فضیلت والا عمل کون سا ہے؟
سب سے زیادہ فضیلت والا عمل لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ  ہے۔
iii.       سب سے زیادہ فضیلت والی دعا کون سی ہے؟
سب سے زیادہ فضیلت والی دعا استغفار ہے۔
iv.        لفظِ الٰہ سے کیا مرادہے؟
لفظِ الٰہ سے مراد ایسی ذات ہے جس کی عبادت کی جائے ، جس ے بے پناہ محبت اور عقید ہو وہ اللہ ہی کی ذات ہے ، جس نے ہمیں پیدا کیا ، ہمیں عقل اور بصیرت عطا کی ، ہمیں نہ صرف زندگی دی بلکہ زندگی کی تمام نعمتیں عطا کیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے قول اور اپنے فعل سے اسی ذات کو الٰہ مانیں ، اسی کی عبادت کریں اور اسی سے سب سے زیادہ محبت کریں۔
v.          اللہ تعالیٰ کو الٰہ ماننے اوراس سے معافی مانگنے میں کیا تعلق ہے؟/ اللہ کو الٰہ ماننے کا تقاضا کیا ہے؟
اللہ کو الٰہ ماننے کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنی غلطی یا گناہ پر نادم اور شرمندہ ہو کہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لے کیونکہ اخروی نجات اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک اللہ تعالیٰ ہماری غلطیوں اور گناہوں کو معاف نہ کردے ۔ اب اگر کوئی اللہ کی نگاہ میں پسندیدہ اور محبوب بننا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے  دل و جان سے لا الہ الا اللہ اور استغفرا للہ کا اظہار کرتا رہے۔
حدیث نمبر 2
i.        ترجمہ لکھیں:  طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلیٰ کُلِّ مُسْلِمٍ۔
ترجمہ:  "علم کی طلب ہر مسلمان(مردوعورت)پر فرض ہے"۔
ii.      علم کی اہمیت پر ایک حدیث لکھیں۔/علم کے حصول کے حوالے سے ایک حدیث لکھیں۔
علم کی اہمیت درج ذیل حدیث سے واضح ہو تی ہے:
طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلیٰ کُلِّ مُسْلِمٍ ۔                     ترجمہ:  علم کی طلب ہر مسلمان(مردوعورت)پر فرض ہے۔ اسی طرح ایک اور حدیث میں ہے : " اُطْلُبُوالْعِلْمَ مِنَ الْمَھْدِ اِلَی اللَّحْدِ"۔ یعنی " ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرو۔
iii.    انسانی فطرت کا بنیادی تقاضا کیا ہے؟
انسانی فطرت کا بنیادی تقاضا یہ ہے کہ اسے اپنی ذات اور کائنات کے بارے میں ہر اچھی اور بری عادت کا علم ہو ۔ اس کے بغیر نہ تو انسان دنیا میں ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی اپنے خالق و مالک کا قرب حاصل کر سکتا ہے۔ انسان کی اسی بنیادی ضرورت کے پیشِ نظر حضور اکرم ﷺ نے اس حدیث میں علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مردوعورت پر لازمی قرار دیا ہے۔
iv.     علم انسان کے لیے کیوں ضروری ہے ؟/انسان کب تک اپنے مقام اور فرائض کو نہیں جان سکتا؟
انسان اس وقت تک اپنے مقام اور اللہ کی طرف سے عائد کردہ فرائض کو نہیں جان سکتا جب تک کہ وہ علم کی جستجو کی راہ پر گامزن نہ ہو۔ دوسری بات یہ ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی عدالت میں اپنے فرائض و ذمہ داریوں کے متعلق جواب دہی کرنی ہے اس لیے ہر نیکی اور گناہ کا، اچھائی اور برائی کا علم حاصل کرنا بھی ضروری ہے ۔تب ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Islamiat Notes-9th Rukoo 1

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 3