Islamiat Notes-9th Rukoo 2

اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات



2۔سورۃ الانفال-آیات 11 تا 19
الدرس الاول (ب)
        i.            سورۃ الانفا ل میں غزوۂ بدر کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے کن انعامات کا ذکر ہے؟
سورۃ الانفال میں غزوۂ بدر کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے درج ذیل انعامات کا ذکر ہے:
·              اللہ تعالیٰ نے مؤمنین پر سکون کی نیند طاری کردی۔    
·                ان پر آسمان سے پانی برسایا تاکہ انہیں نہلا کر پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو ان سے دور کردے۔
·              ان کے دلوں کو مضبوط کردیا۔
·              ان کے پاؤں کو جمائے رکھا۔
·              مؤمنین کی تسلی کے لیے فرشتوں کو بھیجا۔
      ii.            کفار کے ساتھ مقابلے کی صورت میں سورۃ الانفال کی آیات میں کیا ہدایات دی گئی ہیں؟
سورۃ الانفال میں مؤمنین کو حکم دیا گیا ہے کہ جب میدانِ جنگ میں کفار سے تمہارا مقابلہ ہو تو جنگی حکمتِ عملی اور اپنے لشکر سے جا ملنے کے علاوہ کسی صورت میں بھی ان سے پیٹھ نہ پھیرنا۔اگر کسی نے ایسا کیا تو وہ اللہ کے غضب میں گرفتار ہوجائے گا، اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے۔
    iii.            کفار کے ساتھ مقابلےکے وقت کن صورتوں میں پیٹھ پھیری جا سکتی ہے؟
کفار کے ساتھ مقابلے کی صورت میں جنگی چال کے طور پر کنارے کنارے چلنے اور اپنے لشکر سے جا ملنے کی صورت میں پیٹھ پھیری جاسکتی ہے۔
     iv.            میدانِ جنگ سے پیٹھ پھیرنے والے کی کیا سزا بیان کی گئی ہے؟
جو شخص میدانِ جنگ سے پیٹھ پھیر کر بھاگے گا تووہ سمجھ لے کہ اللہ کے عذاب میں گرفتار ہو گیا،اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے۔
       v.            جب رسول اللہ ﷺ نے کافروں پر مٹھی بھر کنکریاں پھینکیں تو اللہ نے کیا فرمایا؟
جب رسول اللہ ﷺ نے کافروں پر مٹھی بھر کنکریاں پھینکیں تو اللہ نے فرمایا کہ "وَمَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَلٰکِنَّ اللہَ رَمٰی"یعنی اے پیغمبرﷺ! جب آپ نے کنکریاں پھینکیں تو وہ آپ نے نہیں بلکہ اللہ نے پھینکی تھیں۔
     vi.            کفار کو خطاب کرتے ہوئے سورۃ الانفال میں کیا تنبیہ کی گئی ہے؟
کفار کو خطاب کرتے ہوئے سورۃ الانفال میں کہا گیا ہے کہ اگر تم اپنے افعال سے باز آجاؤ گے تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر پھر نافرمانی کرو گے تو خدا بھی تمہیں عذاب دے گا اور تمہارا لشکر خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو تمہارے کچھ کام نہ آئے گااور اللہ مؤمنین کے ساتھ ہے۔
   vii.            سوررۃ الانفال کے مطابق کافروں کو سزا کیوں دی گئی؟
کافروں کو سزا اس لیے دی گئی کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی مخالفت کی۔ اور جو شخص خدا اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کرتا ہے، تو خدا بھی سخت عذاب دینے والا ہے۔
    viii.         کافروں کی تدبیر کو کمزور کرنے والا کون ہے؟
بے شک اللہ تعالیٰ کافروں کی تدبیر کو کمزور کرنے والا ہے۔
    ix.            درج ذیل الفاظ کے معانی یاد کیجئے:
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
یُغَشِّیْ
وہ ڈھانپ دیتا ہے / طاری کر دیتا ہے
اَلنُّعَاسُ
نیند
رِجْزَ الشَّیْطٰنِ
شیطان کی نجاست
اَلْاَعْنَاقِ
گردنیں
بَنَانٍ
پور پور
زَحْفاً
لشکر کشی کی صورت میں
مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ
جنگی چال کے طور پر
مُتَحَیِّزًا اِلٰی فِئَۃٍ
کسی فوج سے جا ملنے کے لیے
رَمَیْتَ
تو نے پھینکا
لِیُبْلِیَ
تاکہ وہ آزمائے
مُوْھِنُ
کمزور کرنے والا


Comments

Popular posts from this blog

Islamiat Notes-9th Hadith No. 1,2

Islamiat Notes-9th Rukoo 1

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 3