Islamiat Notes-9th Hadith No. 7,8
اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات
حدیث نمبر 7
i.
ترجمہ لکھیں: لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَلَمْ یُوَ
قِّرْ کَبِیْرَنَا۔
ترجمہ: " وہ
(شخص)ہم میں سے نہیں ، جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کا احترام نہ
کرے"۔
ii.
انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے کیا کرنا چاہیے؟
انسان کو
اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر (اظہار کرنے والا)ہونا
چاہیے۔ اس بنا پر انسان سے یہ توقع کی گئی ہے کہ وہ اپنے اندر اپنے خالق کی صفات
پیداکرے اور اپنے قول و فعل سے ان کا اظہار کرے ۔ مثلاً اللہ تعالیٰ کی صفت ہے کہ
وہ عادل ہے ، اس لیے انسان عدل کرے ، اللہ تعالیٰ در گذر(معاف) کرتا ہے، انسان کو
بھی چاہیے کہ ایک دوسرے کی خطاؤں اور غلطیوں سے در گزر کرے۔
iii.
اللہ تعالیٰ کی غالب صفت کون سی ہے؟
رحم کرنا اللہ تعالیٰ کی غالب صفت ہے۔
iv.
حدیث کی رو سے چھوٹوں اور بڑوں کے ساتھ ہمارا کیا سلوک ہونا
چاہیے؟
حدیث کی روسے چھوٹوں پر رحم کرنا چاہیے، ان کی مناسب تعلیم
و تربیت کا بندوبست کرنا چاہیے اور ان سے شفقت سے پیش آنا چاہیے جبکہ بڑوں کا
احترام کرنا چاہیے۔بڑوں کا احترام کرنا ایسا ہی ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی بزرگی کو
تسلیم کرنا۔
حدیث نمبر 8
i.
ترجمہ لکھیں: اَلرَّاشِیْ وَالْمُرْتَشِیْ کِلَا ھُمَا فِی النَّارِ۔
ترجمہ: "رشوت
دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں آگ میں ہیں".
ii.
راشی
سے کیا مرادہے؟
راشی کا مطلب "رشوت دینے والا" ہے ۔ اس سے مراد وہ شخص ہے جو ناجائز
طریقے سے کسی کو مال دے کر اپنا کام کروائے اورمستحقین( حق داروں) کو ان کے حق سے
محروم کرے۔حدیث میں ایسے شخص کو جہنم کی وعید سنائی گئی ہے۔
iii. مرتشی کسے کہتے ہیں؟
مرتشی کا
مطلب"رشوت لینے والا" ہے۔ اس سے مراد وہ شخص ہے ناجائز طریقے سے کسی سے
مال لے کر اس کا کام کرے اورمستحقین (حق داروں)کو ان کے حق سے محروم کرے۔ حدیثِ
مبارکہ میں ایسے شخص کو جہنم کی وعید سنائی گئی ہے۔
iv.
راشی اور مرتشی میں فرق بیان کریں۔
راشی رشوت دینے والے کو جبکہ مرتشی رشوت لینے والے کو کہتے
ہیں اور دونوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔
v.
رشوت لینے اور دینے والے کا ٹھکانہ کیا ہے؟/رشوت کی مذمت پر
ایک حدیث لکھیں۔
رشوت لینا یا دینا بہت برا عمل ہے ۔ حدیثِ مبارکہ میں اس کی
بہت سختی کے ساتھ مذمت کی گئی ہے ۔ ارشادِ نبوی ﷺ ہے کہ" رشوت دینے والااور
رشوت لینے والا دونوں جہنم میں ہیں"۔
vi.
رشوت کا چلن کسی قوم میں کب عام ہوتا ہے؟
رشوت کا چلن
کسی قوم میں اس وقت عام ہوتا ہے جب عدل و انصاف ختم ہو جائے اور لوگوں کو ان کے
حقوق جائز طریقے سے نہ مل سکیں ۔ کسی قوم کی یہ حالت اس کے معاشرتی بگاڑ اور ظلم
کی ایک نہایت خراب صورت ہے۔جس معاشرے میں انسانوں کے جائز حقوق کی راہ میں ظالموں
کے ناجائز مطالبے رکاوٹ بنیں ،وہاں امن و سکون بھلا کیسے قائم رہ سکتا ہے؟
ماشاء اللہ۔Good job.
ReplyDelete