Posts

Showing posts from July 15, 2018

Islamiat Notes-9th Hadith No. 7,8

اسلامیات لازمی  ۔ جماعت نہم حل شدہ مشقی سوالات حدیث نمبر 7      i.          ترجمہ لکھیں: لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَلَمْ یُوَ قِّرْ کَبِیْرَنَا۔ ترجمہ:   " وہ (شخص)ہم میں سے نہیں ، جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کا احترام نہ کرے"۔    ii.          انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے کیا کرنا چاہیے؟ انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر (اظہار کرنے والا)ہونا چاہیے۔ اس بنا پر انسان سے یہ توقع کی گئی ہے کہ وہ اپنے اندر اپنے خالق کی صفات پیداکرے اور اپنے قول و فعل سے ان کا اظہار کرے ۔ مثلاً اللہ تعالیٰ کی صفت ہے کہ وہ عادل ہے ، اس لیے انسان عدل کرے ، اللہ تعالیٰ در گذر(معاف) کرتا ہے، انسان کو بھی چاہیے کہ ایک دوسرے کی خطاؤں اور غلطیوں سے در گزر کرے۔   iii.          اللہ تعالیٰ کی غالب صفت کون سی ہے؟ رحم کرنا اللہ تعالیٰ کی غالب صفت ہے۔   iv.          حدیث کی رو سے چھوٹوں اور بڑوں کے ساتھ ہمارا کیا سلوک ہونا چاہیے؟ حدیث کی روسے چھوٹوں پر رحم کرنا چاہیے، ان کی مناسب تعلیم و تربیت کا

Islamiat Notes-9th Rukoo No.8

اسلامیات لازمی  ۔ جماعت نہم حل شدہ مشقی سوالات 8۔سورۃ الانفال-آیات 59تا 64 الدرس الثالث(الف)        i.             سورۃ الانفال میں جہاد کی تیاری کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کیا حکم دیا ہے؟/اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو جہادکی تیاری کے بارے میں کیا طریقہ بتایا؟ سورۃ الانفال میں جہاد کی تیار کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ جہاں تک ہو سکے اپنی فوج اور اپنے گھوڑوں کے کفار کے مقابلے کے لیے تیار رکھو۔ اس سے اللہ اور تمہارے دشمنوں کے دلوں میں اور ان لوگوں کے دلوں میں جن کو تم نہیں جانتے مگر اللہ جانتا ہے ،ہیبت بیٹھی رہے گی۔      ii.             سورۃ الانفال میں کفار کے ساتھ کیسا سلوک کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں؟ سورۃ الانفال میں کہا گیا ہے کہ اگر کافر لوگ صلح کرنے پر تیار ہو جائیں تو تم بھی ان سے صلح کے لیے راضی ہو جاؤ اور خدا پر بھروسہ رکھو   اور اگر یہ کافر تمہیں فریب (دھوکہ)دینا چاہیں تو خدا تمہارے لیے کافی ہو گا۔    iii.             مؤمنین کے دلوں میں الفت کس نے پیدا کی؟ مؤمنین کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے الفت پیدا کردی۔ اگر   کوئی شخص دنیا بھر کی دولت بھی خرچ کرد

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 7

اسلامیات لازمی  ۔ جماعت نہم حل شدہ مشقی سوالات 7 ۔سورۃ الانفال-آیات 49تا 58 الدرس الثانی (د)         i.             مسلمانوں کی جہاد کے لیے تیاریاں دیکھ کر منافقین نے کیا تبصرہ کیا؟ مسلمانوں کی جہاد کے لیے تیاریاں دیکھ کر منافقین کہنے لگے کہ ان لوگوں کو ان کے دین نے مغرور کر دیا ہے۔       ii.             کفار کی جانب سے عہد شکنی کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرمﷺ کو کیا ہدایات دیں؟/ صلح کا عہد توڑنے والوں کے خلاف اللہ نے کیا حکم دیا؟ کفار کی جانب سے عہد شکنی/صلح کا عہد توڑنے کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو ہدایات دیں کہ ان کو لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان کے پسِ پشت(مدد کر رہے) ہیں وہ ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں۔ اگر آپ کو کسی قوم کی جانب سے دغابازی(دھوکہ)کا خوف ہو تو ان کا عہد انہی کی طرف پھینک دویعنی تم بھی پھر وعدہ توڑ دو۔     iii.             سورۃ الانفال میں فرعون اور اٰلِ فرعون کی ہلاکت اور بربادی کے کیا اسباب بیان کیے گئے ہیں؟ سورۃ الانفال میں فرعون اور اٰلِ فرعون کی ہلاکت اور بربادی کے یہ اسباب بیان کیے گئے ہیں کہ انہوں نے اللہ

Islamiat Notes-9th Hadith No. 5,6

اسلامیات لازمی  ۔ جماعت نہم حل شدہ مشقی سوالات حدیث نمبر 5 i.            ترجمہ لکھیں:         لَا یُؤمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی یَکُوْنَ ھَوَاہُ تَبِعًا لِّمَا جِئتُ بِہٖ۔ ترجمہ: "تم میں سے کوئی شخص (کامل)مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کی خواہش اس (تعلیم)کے مطابق نہ ہو جائے ،جو میں لایا ہوں"۔ ii.          نبی کریم ﷺ کی اطاعت کی اہمیت بیان کریں۔ نبی کریم ﷺ کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ کی اطاعت۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے " جس نے میرے نبی ﷺ کی اطاعت کی   اس نے گویا میری (اللہ) کی اطاعت کی"۔ حدیث نمبر 6 i.            ترجمہ لکھیں:         مَنْ اَحَبَّ لِلہِ وَاَبْغَضَ لِلہِ وَ اَعْطٰی لِلہِ وَمَنَعَ لِلہِ فَقَدِ اسْتَکْمَلَ الْاِیْمَانَ۔ ترجمہ:   "جس نے اللہ کے لیے محبت کی اور اللہ کے لیے بغض رکھا اور اللہ کی رضا کے لیے عطا کیا اور اللہ کے لیے (عطا کرنے سے ہاتھ)روکا،تو اس نے ایمان مکمل کر لیا"۔ ii.          تکمیلِ ایمان کے چار اصول بیان کریں۔ حدیثِ مبارکہ میں تکمیلِ ایمان کے چار اصول بیان کیے گئے ہیں: ·             انسان کسی سے م

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 6

اسلامیات لازمی  ۔ جماعت نہم حل شدہ مشقی سوالات 6۔سورۃ الانفال-آیات 45تا 48 الدرس الثانی(ج)         i.             کفار کے ساتھ مقابلے کی صورت میں مسلمانوں کو کون سے کام کرنے اور کن باتوں ے بچنے کا حکم دیا گیا ہے؟ کفارکے ساتھ مقابلے کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں   کو حکم دیا کہ: ·    ثابت قدم رہو۔ ·    اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔ ·    خدا اور اس کے رسول ﷺ کے حکم پر چلو۔ ·    آپس میں جھگڑا نہ کرنا ورنہ تم بزدل ہو جاؤ گے۔ ·    صبر سے کام لو۔ ·    ان لوگوں جیسے نہ ہو جانا جو غرور کے ساتھ دکھاوے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں اور لوگوں کو خدا کی راہ سے روکتے ہیں۔       ii.             غزوۂ بدر میں مسلمانوں کی نصرت کے لیے نازل ہونے والے فرشتوں کو دیکھ کر شیطان کا ردّ عمل کیا تھا؟ غزوۂ بدر میں مسلمانوں کی نصرت کے لیے نازل ہونے والے فرشتوں کو دیکھ کر شیطان ڈر کر بھاگ گیا اور کہنے لگا کہ میرا تمہارے ساتھ کوئی واسطہ (تعلق) نہیں۔ کیونکہ میں تو ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جن کو تم نہیں دیکھ سکتے،مجھے تو خدا سے ڈر لگتا ہے اور خدا سخت عذاب دینے والا ہے۔     iii.