Islamiat Notes-9th Rukoo No.8

اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات




8۔سورۃ الانفال-آیات 59تا 64
الدرس الثالث(الف)
       i.            سورۃ الانفال میں جہاد کی تیاری کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کیا حکم دیا ہے؟/اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو جہادکی تیاری کے بارے میں کیا طریقہ بتایا؟
سورۃ الانفال میں جہاد کی تیار کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ جہاں تک ہو سکے اپنی فوج اور اپنے گھوڑوں کے کفار کے مقابلے کے لیے تیار رکھو۔ اس سے اللہ اور تمہارے دشمنوں کے دلوں میں اور ان لوگوں کے دلوں میں جن کو تم نہیں جانتے مگر اللہ جانتا ہے ،ہیبت بیٹھی رہے گی۔
     ii.            سورۃ الانفال میں کفار کے ساتھ کیسا سلوک کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں؟
سورۃ الانفال میں کہا گیا ہے کہ اگر کافر لوگ صلح کرنے پر تیار ہو جائیں تو تم بھی ان سے صلح کے لیے راضی ہو جاؤ اور خدا پر بھروسہ رکھو  اور اگر یہ کافر تمہیں فریب (دھوکہ)دینا چاہیں تو خدا تمہارے لیے کافی ہو گا۔
   iii.            مؤمنین کے دلوں میں الفت کس نے پیدا کی؟
مؤمنین کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے الفت پیدا کردی۔ اگر  کوئی شخص دنیا بھر کی دولت بھی خرچ کردیتا تب بھی ان کے دلوں میں الفت پیدا نہ کرسکتا۔
   iv.            اللہ تعالیٰ کن لوگوں کے لیے کافی ہے؟
اللہ تعالیٰ نبی کریم ﷺ اور ان کی پیروی کرنے والے مؤمنین کے لیے کافی ہے۔
     v.            درج ذیل الفاظ کے معانی یاد کیجئے:
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
الفاظ
معانی
اَعِدُّوْا
تیار کرو
لَا یُعْجِزُوْنَ
وہ تھکا نہیں سکتے، ہرا نہیں سکتے،وہ عاجز نہیں کر سکتے
یُوَفَّ
پورا کیا جائے گا
جَنَحُوْا
وہ مائل ہوئے
لِلسَّلْمِ
صلح کے لیے
اَیَّدَ
اس نے تائید کی
حَسْبُکَ اللہُ
تجھ کو اللہ کافی ہے


Comments

Popular posts from this blog

Islamiat Notes-9th Hadith No. 1,2

Islamiat Notes-9th Rukoo 1

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 3