Islamiat Notes-9th Rukoo No. 4
اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات
4۔سورۃ
الانفال-آیات 29تا 37
الدرس الثانی (الف)
i.
سورۃ الانفال میں تقویٰ کے کیا انعامات بیان کیے گئے ہیں؟
سورۃ الانفال میں مؤمنین سے کہا گیا ہے کہ "مومنو! اگر
تم تقویٰ اختیار کرو(خدا سے ڈرو)گے تو وہ تمہیں ممتاز کردے گا،تمہارے گناہ مٹادے
گااور تمہیں بخش دے گا۔"
ii.
واذ یمکر بک الذین کفروا میں کس واقعہ کی طرف اشارہ ہے؟
ہجرت کی رات
کفارِ مکہ نبی کریم ﷺ کے خلاف سازش کر رہے تھے کہ (معاذاللہ)آپ ﷺ کو قید کردیں
،قتل کر دیں یا پھر جلا وطن کردیں۔ ابو جہل کے کہنے پر سب قتل پر آمادہ ہو گئے۔
چناچہ انہوں نے آپ ﷺ کے گھر کا محاصرہ
(گھیراؤ)کر لیا۔ لیکن نبی اکرم ﷺ اس محاصرے کے اندر سے
صحیح و سلامت نکل کر مدینہ پہنچ گئے ۔ اس آیت میں اسی واقعہ کی جانب اشارہ ہے۔
iii.
کفار کے مطالبے کے باوجود اللہ نے ان پر عذاب نازل کیوں نہ
کیا؟
کفار کے مطالبے کے باوجود اللہ نے ان پر عذاب اس لیے نازل
نہ کیا کیونکہ نبی کریم ﷺ اور مغفرت طلب کرنے والے لوگ ان میں موجود تھے۔
iv.
جب قرآن کی آیات کفار کو سنائی جاتیں تو وہ کیا کہتے تھے؟
جب قرآن کی آیات کفار کو سنائی جاتیں تو وہ کہتے کہ یہ کلام
ہم نے سن لیا ہے ، اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا کلام ہم بھی کہہ دیں ۔یہ تو صرف
اگلے لوگوں کی حکایتیں ہیں۔
v.
کفار نے اللہ تعالیٰ سے کس قسم کے عذاب کا مطالبہ کیا تھا؟/کافروں
نے کون سا عذاب مانگا؟
کفار نے اللہ سے کہا کہ اے خدا! اگر یہ قرآن تیری طرف سے
برحق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا کوئی اور تکلیف دینے والا عذاب بھیج۔
vi.
سورۃ الانفال کی رو سے مسجدِ حرام (کعبہ)کے متولی کون ہیں؟
سورۃ الانفال کی رو سے مسجدِ حرام یعنی کعبہ کے متولی صرف
اور صرف پرہیز گار لوگ ہیں۔
vii.
بیت اللہ کے نزدیک کفار کی نماز کیسی تھی؟
بیت اللہ کے نزدیک کفار کی نماز صرف سیٹیاں اور تالیاں
بجانے پر مشتمل تھی۔
viii.
کافر اپنا مال کس غرض سے خرچ کرتے تھے؟
کافر اپنا مال لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکنے کی غرض سے
خرچ کرتے تھے۔
i.
سورۃ الانفال کے مطابق کافروں کو مسلمانوں کے مقابلے میں
خرچ کرنے پر کیا ملے گا؟
سورۃ
الانفال کے مطابق کافروں کو مسلمانوں کے مقابلے میں خرچ کرنے پر آخر کار افسوس ہو
گا اور وہ مغلوب ہو جائیں گے۔قیامت کے دن ان کو ایک دوسرے پر رکھ کر ڈھیر بنایا
جائے گا اور اس ڈھیر کو جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔
i.
درج ذیل الفاظ کے معانی یاد کیجئے:
الفاظ
|
معانی
|
الفاظ
|
معانی
|
الفاظ
|
معانی
|
یُثْبِتُوْا
|
وہ قید کر دیں
|
اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ
|
پہلوں کی کہانیاں
|
مُکَآءً
|
سیٹیاں
|
تَصْدِیَۃً
|
تالیاں
|
فَیَرْکُمَہٗ
|
وہ اسے جمع کرے
|
Comments
Post a Comment