Islamiat Notes-9th Hadith No. 3,4



اسلامیات لازمی ۔جماعت نہم
حل شدہ مشقی سوالات



حدیث نمبر3
i.           ترجمہ لکھیں:                        خَیْرُکُمْ مَّنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ۔
ترجمہ:  "تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور اسے (دوسروں کو)سکھایا"۔

ii.         قرآن مجید پڑھنے اور پڑھانے کی کیا فضیلت ہے ؟
قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے کی بے حد فضیلت ہے ،حدیث کی رو سے بہترین انسان وہ ہےجو قرآن خود بھی سیکھے اور دوسروں کو بھی سکھائے۔


حدیث نمبر 4
i.           ترجمہ لکھیں:        مَنْ صَلَّی عَلَیَّ مَرَّۃً فَتَحَ اللہُ لَہٗ بَابًامِّنَ الْعَافِیَۃِ۔
ترجمہ:  "جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے عافیت کا ایک دروازہ کھول دیا"۔
ii.         ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھنے پر کیا اجر ملتا ہے؟/درودِ پاک پڑھنے کی فضیلت بیان کریں۔
درودِ پاک پڑھنے والے شخص کے لیے اللہ تعالیٰ عافیت کا ایک دروازہ کھول دیتے ہیں۔ عافیت ہر بلا، مصیبت، مرض اور پریشان نے نجات کا نام ہے۔ نبی کریم کا ارشادِ مبارک ہے کہ"جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے عافیت کا ایک دروازہ کھول دیا"۔
iii.       انسان پرحضور کے احسانات کا تقاضا کیا ہے؟
انسان پر حضور کے احسانات کا تقاضا یہ کہ ہر چیز سے بڑھ کر آپ سے محبت کی جائے جس کی عملی شکل یہ ہے کہ آپ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے اور محبت و عقید ت کے  اظہارکے طور پر آپ پر درودو سلام بھیجا جائے۔
iv.        درودِ پاک کی فضیلت قرآن کریم کی روشنی میں بیان کریں۔
قرآن حکیم میں سورۃ الاحزاب میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ" بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! تم بھی ان پر درودوسلام بھیجا کرو"۔

Comments

Popular posts from this blog

Islamiat Notes-9th Hadith No. 1,2

Islamiat Notes-9th Rukoo No. 3

Islamiat Notes-9th Rukoo 1