اسلامیات لازمی ۔ جماعت نہم حل شدہ مشقی سوالات الجزء الاول 1۔سورۃ الانفال-آیات 1 تا 10 الدرس الاول (الف) i. سورۃالانفال کی وجہ تسمیہ بیان کریں۔/سورۃ الانفال کو سورۃ الانفال کا نام کیوں دیا گیا؟ انفال نفل کی جمع ہے جس کے معنی مالِ غنیمت کے ہیں۔ اس سورۃ کے آغاز میں چونکہ مالِ غنیمت کا ذکر ہوا ہے ، اس لیے اس سورۃ کو "سورۃ الانفال"کا نام دیا گیا۔ ii. سورۃ الانفال کے رکوع اور آیات کی تعداد لکھیں۔ سورۃ الانفال میں 10 رکو ع اور 75 آیات ہیں۔ iii. سورۃ الانفال میں کس غزوہ کا ذکر ہے اور اس میں کتنے فرشتے مسلمانوں کی مدد کو آئے؟ سورۃ الانفال میں ٖغزوۂ بدر کا ذکر ہے اور اس غزوہ میں ایک ہزار(1000)فرشتے مسلمانوں کی مدد کو آئے۔ iv. غزوۂ بدر کس سن ہجری میں ہوا؟ غزوۂ بدر ہجرتِ نبوی ﷺ کے دوسرے سال ہوا۔ ...
السلام علیکم۔
ReplyDeleteماشاء اللہ بہت عمدہ کاوش ہے۔اللہ مزید عزتوں سے نوازے۔ ایک گزارش یا مشورہ اگر قبول فرمائیں تو سپاس گزار ہوں۔ دورانِ تشریح انگریزی الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے تو اس ویڈیو میں اور جان پیدا ہو جائے گی۔
میری اس تحریر کو ہرگز تنقید برائےتنقید نہ سمجھا جائے
Interesting facts about Ebian Knight
ReplyDelete